حیدرآباد: کلاس روم میں ٹفن کھانے پر پرنسپل نے طالب علم کے پیٹ میں مارے گھونسے، کیس درج

,

   

حیدرآباد: چوتھی جماعت کے طالب علم کو بری طرح پیٹنے کی وجہ سے ایک خانگی اسکول کے پرنسپل کے خلاف کریمنل کیس درج کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی۔انسپکٹر اے وینکٹیا نے بتایا کہ ہم نے اسکول پرنسپل کرشنا کماری کے خلاف تعزیرات دفعہ 323کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متاثرہ طالب علم کے افراد خاندان کے مطابق طالب علم کلاس روم میں اپنے لنچ باکس میں سے کھانا کھانے پر اس کے جماعت ساتھیوں نے پرنسپل سے شکایت کردی جس پر پرنسپل نے طالب علم کے پیٹ او رپیٹھ پر گھونسے مارنے لگا۔“ متاثرہ لڑکے کے دادا نے بتایا کہ ہمیں تقریبا 11بجے اسکول سے فون آیا کہ ان کے لڑکے کی طبیعت خراب ہورہی ہے اور ہو قئے کررہا ہے۔ اس کے بعد میں فورا اسکول پہنچا جس پر لڑکا خوب رورہا تھا۔ اس نے بتایا کہ پرنسپل کرشنا کماری نے اسے بہت مارا ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔