حیدرآباد کے سائنٹسٹ ڈاکٹر شیخ این میراں The AGRI100 2026 کے لیے منتخب

   

حیدرآباد ۔ 29 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : حیدرآباد کے اگریکلچرل سائنٹسٹ و ڈائرکٹر آئی سی اے آر ۔ اے ٹی اے آر آئی ڈاکٹر شیخ این میراں کو زراعت کے مستقبل کی صورت گری کرنے والے 100 ویژنریز میں شامل کرکے The AGRI100 2026 کیلئے منتخب کیا گیا ۔ اگریکلچرل سائنس ، پالیسی ریسرچ ڈیولپمنٹ و انڈسٹری کے قومی اور بین الاقوامی لیڈرس پر مشتمل جیوری سے زرعی سائنس میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹر شیخ میراں کو اس ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر شیخ میراں کو یکم اکٹوبر کو بی آئی ای سی ، بنگلورو میں Agricon Horti Connect 2026 میں تہنیت پیش کی جائے گی ۔ a/k/b