تاحال 107 اوپن جمس عوام کو دستیاب، 45 ہزار عوام کی جانب سے استفادہ
حیدرآباد 14 جنوری (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے شہری عوام کی صحت سے متعلق سہولتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ورزش کی سہولت فراہم کرنے کو خصوصی ترجیح دے رہی ہے اور شہر کے مختلف مقامات پر اوپن جم قائم کئے جارہے ہیں۔ کھلے مقامات پر جمس کے قیام کے ساتھ قدرتی ماحول میں ورزش کرنے سے موڈ کو متاثر کرنے والے سیروٹن ہارمون میں اضافہ ہوتا ہے۔ خاص طور پر سورج کی روشنی سے وٹامن ڈی حاصل ہوتی ہے۔ اس تناظر میں طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرونی ورزش اور انڈور ورزش سے زیادہ فائدہ مند ہے۔ جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں نے بتایا کہ ان کے پاس ایسے کھیل کے میدان ہیں جو ملک کے کسی بھی میٹرو شہر میں موجود نہیں ہے جس سے 45 ہزار افراد استفادہ کررہے ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں 146 اوپن جمس قائم کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس میں 137 مقامات پر اوپن جمس قائم کردیئے گئے ہیں۔ 9 مقامات پر اوپن جمس کے قیام کی تیاریاں آخری مراحل میں پہونچ گئی ہیں۔ اس کے علاوہ 103 پارکس میں بھی عوام کی سہولیات کے لئے اوپن جم قائم کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے۔کھیلوں کے میدانوں میں ورزش کے ساتھ ساتھ روایتی اور جدید کھیلوں کو فروغ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ن