حیدرآباد ۔ سری سیلم ہیلی کاپٹر سفر کی سہولت کا منصوبہ

   

حیدرآباد 24اگسٹ(سیاست نیوز) تلنگانہ میں سیاحت کے کو فروغ کیلئے حکومت نے جو منصوبہ تیار کیا اس کے مطابق جلد حیدرآباد ۔سری سیلم کے درمیان فضائی سیاحت کا آغاز کیا جائے گا۔ مندروں کے شہر سری سیلم کا دورہ کرنے والے افراد کو جلد حکومت سے ہیلی کاپٹر سفر کی سہولت کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ کہا جا رہا ہے کہ محکمہ سیاحت سے متعدد اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور محکمہ سیاحت کی جانب سے کئے گئے معاہدہ کے مطابق EasyMyTrip اس فضائی سفر اور سیاحت کیلئے بکنگ اور سفری انتظامات کو یقینی بنائے گا ۔ حیدرآباد تا سری سیلم کئے جانے والے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ اس فضائی سفر کے دوران مسافرین نلا ملا کے جنگلات کے علاوہ سری سیلم پراجکٹ اور کرشنا ندی کے فضائی منظر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں ۔ شہر حیدرآباد سے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ شروع ہونے والا یہ سفر خوبصورت قدرتی مناظر والا ہوگا اور مسافرین ہیلی کاپٹر کے ذریعہ سوماسیلہ میں لینڈ کریں گے جہاں مندروں کے درشن کیلئے پہنچنے والے افراد مختلف منادر کے درشن کے بعدہیلی کاپٹر کے ذریعہ ہی حیدرآباد واپس ہوسکیں گے۔3