حیڈرا کو پرجاوانی کے ذریعہ 49 شکایتیں وصول

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : حیڈرا کو پرجاوانی کے تحت 49 شکایتیں وصول ہوئی ہیں ۔ جس میں زیادہ تر پارک کی زمین اور سڑکوں پر تجاوزات کے علاوہ کالونیوں میں زمینوں پر قبضے کیے جانے کی شکایتیں ہیں ۔ ایک شکایت کنندہ نے چانکیہ پوری لے آوٹ میں قبضہ کی شکایت کی ۔ حیڈرا نے پوچارام میونسپلٹی کے پلاٹ اونرس کی جانب سے 66 پلاٹس کے غائب ہونے کی شکایت وصول کی جس میں کہا گیا ہے کہ 66 غائب پلاٹس کو نامعلوم افراد کاشت کاری کے لیے استعمال کررہے ہیں ۔ حیڈرا نے عہدیداروں سے کہا کہ شکایتیں وصول ہونے کے بعد اس کی تفصیلی تحقیقات کے لیے گوگل پیس اور سروے آف انڈیا کے ریکارڈ کا جائزہ لیں گے ۔ حکام نے شکایات پر متعلقہ حکام کو تجاوزات کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی جاری کی ۔ حیڈرا کی مسلسل کوششوں اور کارروائیوں سے کئی تجاوزات کو برخاست کردیا گیا ہے اور جھیلوں اور تالابوں کو دوبارہ بحال کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ زمینوں پر قبضہ کرنے والوں میں اب حیڈرا کا خوف پیدا ہوگیا ہے ۔ عوام نے حیڈرا کمشنر اے وی رنگناتھ سے اپیل کی کہ وہ شمس آباد منڈل کا تفصیلی دورہ کریں اور سرکاری اراضیات پر غیر قانونی قبضوں کو برخاست کرنے کے اقدامات کریں ۔۔ ش