خاتون اینکر کا بچہ لائیو نیوز کے دوران آگیا۔

,

   

نیویارک: این بی سی نیوز چینل کی ایک نیوز اینکر کو رٹنی کیوب کو شام میں حالیہ فوجی کارروائیوں کے بارے میں ایک نیوز بلیٹن کے دوران بچہ کے آجانے کی وجہ پر مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ اپنے کمسن بچے کو اسٹوڈیو میں ساتھ لے آئیں تھیں۔جہاں وہ خبریں پڑھ رہی تھیں اسی دوران ان کا بچہ آگیا۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ایسکیوز می مائی کڈ ا ز ہیئر۔ (میں معافی چاہتی ہو ں میرا بچہ یہاں آگیا)۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔

YouTube video

این بی سی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ بعض اوقات غیر متوقع بریکنگ نیوز اس وقت پیش آجاتی ہیں جب آپ بریکنگ نیوز کی اطلاع دے رہے ہوتے ہیں۔یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی اس طرح کے کئی واقعات آچکے ہیں جس میں لائیو نیوز کہتے ہوئے اس دوران ان کے بچے آجاتے ہیں۔2017ء میں بھی اس طرح کا ایک واقعہ آچکا ہے۔ ساؤتھ کوریا کے پروفیسر رابرٹ کیلی بی بی سی نیوز پر لائیو بات چیت کررہے تھے۔ وہ اپنے گھر سے یہ بات کررہے تھے۔ اسی دوران ان کے کمرہ میں ان کے بچے آگئے۔ اسی دوران ان کی بیوی بھاگتے آئی اور بچوں کو کمرہ سے باہر لے گئیں۔