خاتون مجسٹریٹ کیساتھ بدسلوکی کیرالا ہائی کورٹ کے حکم پر 29 وکلا کیخلاف توہین عدالت کا مقدمہ

   

کوچی: کیرالا ہائی کورٹ نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے حال ہی میں کوٹائم میں ایک خاتون مجسٹریٹ کی عدالت کے سامنے کارروائی میں خلل ڈالنے والے احتجاج میں مبینہ طور پر شامل 29 وکلا کیخلاف توہین عدالت کا مقدمہ درج کیا ہے۔مشتعل وکلا نے 23 نومبر کو ایک وکیل کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کے خلاف احتجاج کے دوران نعرے بازی کی اور کوٹائم کی ایک عدالت میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ویویجا سیتوموہن کے ساتھ بدسلوکی کی۔کیرالا ہائی کورٹ نے گزشتہ ہفتے ازخود نوٹس لیتے ہوئے توہین عدالت کا معاملہ شروع کیا تھا اور منگل کو جب یہ معاملہ سماعت کے لیے درج کیا گیا تو عدالت کی ڈیویژن بنچ نے کہا کہ وکلاء کے خلاف سنگین الزامات ہیں۔