خاتون کے قتل میں بی جے پی لیڈر کے بیٹے کے ریسارٹ کو برہم عوام نے آگ لگادی

   


حیدرآباد ۔ 24 ستمبر (سیاست نیوز) ریاست اترکھنڈ میں خاتون ریسپشنٹ قتل کیس میں ملوث بی جے پی لیڈر کے بیٹے کے ریسارٹ کو مقامی عوام نے نذرآتش کردیا۔ برہم ہجوم نے آج ریسارٹ کا رخ کرتے ہوئے ریسارٹ کو آگ لگادی۔ خاتون ریسپشنسٹ انکیتا بھنڈاری کے قتل کے بعد اترکھنڈ کی عوام میں سخت برہمی پائی جاتی ہے۔ آج ہجوم کی شکل میں پہنچی برہم عوام نے پلکیت آریہ کے ریسارٹ کو آگ لگادی حالانکہ پولیس نے اس قتل کیس میں پلکیت آریہ کو گرفتار کرلیا ہے اور اترکھنڈ کے چیف منسٹر پشکردھامی نے اس واقعہ کا سخت نوٹ لیتے ہوئے خاطی کے ریسارٹ کو بلڈوزر سے منہدم کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اور انہدامی کارروائی کی راست نگرانی چیف سکریٹری کے سپرد کردی اور اس کیس کی تحقیقات کیلئے ڈی جی پی کی قیادت میں اسپیشل انوسٹیگیشن ٹیم کو قائم کیا گیا ہے۔ع