حکومت کے اقدام سے بی سی طبقات کو فائدہ ہوگا، میدک میں کانگریس قائدین کا خطاب
میدک ۔ 3 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی میدک کے کانگریسی کارکنوں کا ایک اجلاس ٹاؤن کے دوارکا ٹاؤنس پر رکن اسمبلی میدک ڈاکٹر مائنم پلی روہت راؤ کی صدارت میں بہ ضمن ریاست میں جاری ذات پات پر مبنی مردم شماری پروگرام کو کامیاب بنانے اور بی سی تحفظات سے متعلق شعور بیداری منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں کانگریس قائد سابق ایم ایل اے میدک و ملکاجگری مائنم پلی ہنمنت راؤ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ ہنمنت راؤ نے کہا کہ کانگریس پارٹی بی سی تحفظات کے ساتھ انصاف کرنا چاہتی ہے۔ اس مقصد کو لے کر ریاست میں ذات پات پر مبنی مردم شماری پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس اقدام سے مجالس مقامی دیہی و شہری انتخابات میں بی سیز کو بڑا فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس رہنما سونیا گاندھی، راہول گاندھی بی سیز کو فائدہ پہنچانے کے لئے اپنا کھلا ذہن رکھتے ہیں۔ انہوں نے بی سی طبقات سے اس اتحاد میں فروغ دینے کی ہدایت دی ورنہ نقصانات ہوں گے۔ مائنم پلی ہنمنت راؤ نے کہا کہ وہ جب تک زندہ ہیں ریاست میں بی آر ایس کو اقتدار سے دور رہنے کے حق میں ہیں۔ انہوں نے کانگریس کارکنوں اور قائدین سے اتحاد پیدا کرنے کی تلقین کی۔ اس اجلاس میں کانگریس قائدین جی کرشنا گوڑ، چودھری سپرابھات راؤ، ٹی چندرا پال، سرینواس چودھری، محمد حفیظ الدین، رمیش ریڈی، پربھاکر ریڈی، بمبئی طاہر، حسین بن عبداللہ، سید عمر محی الدین، محمد سمیع الدین، صادق علی خان، محمد عمید، وینکٹ رمنا، رام چندر گوڑ، منیم گوڑ، روشنی لکشمی، اے شیکھر، اپلا راجیش، راجی ریڈی، گنگا نریندر، بی لکشمی، کرشنا، جیون راؤ ایڈوکیٹ و دیگر موجود تھے۔