خانگی میڈیکل کالجس کی ایم بی بی ایس فیس پر نظرثانی

   

چند کالجس میں اضافہ ، چند کالجس میں کمی ، چند کالجس میں جوں کا توں برقرار ، پی جی اور ڈینٹل کی فیس میں کوئی اضافہ نہیں
حیدرآباد : /8 اگست (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے خانگی میڈیکل کالجس میں ایم بی بی ایس نشستوں کی فیس پر نظرثانی کی گئی ہے ۔ چند کالجس کی فیس میں جہاں اضافہ ہوا ہے وہیں چند کالجس کی فیس میں کمی ہوئی ہے ۔ چند کالجس کی فیس جوں کی توں برقرار ہے ۔ تلنگانہ اڈمیشن اینڈ فی ریگولیٹری کمیٹی (ٹی اے ایف آر سی) نے فیس کی نظرثانی سے متعلق سفارش کی جس کو محکمہ صحت نے منظوری دے دی اور سکریٹری ہیلت رضوی نے احکامات جاری کردیئے ۔ نظرثانی شدہ فیس سال 2023-26 کے دوران داخلہ لینے والے طلبہ کیلئے مقرر کی گئی کورس کی تکمیل تک ہی فیس برقرار رہے گی ۔ بی زمرہ ایم بی بی ایس کی فیس چند کالجس میں 50 ہزار تک اضافہ ہوا ۔ چند کالجس میں کمی ہوئی مثال کے طور پر اپولو میڈیکل کالج میں بی زمرہ کی فیس ماضی میں 12.50 لاکھ روپئے تھی جو اب بڑھ کر 13 لاکھ تک پہونچ گئی ہے ۔ ایان میڈیکل کالج میں ماضی میں بی زمرہ کی فیس 14 لاکھ روپئے تھی جو اب گھٹ کر 12 لاکھ روپئے تک پہونچ گئی ہے ۔ بی زمرہ میں 12 لاکھ روپئے تک رہنے والی فیس کو سی زمرہ میں 24 لاکھ روپئے تک وصول کرنے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے ۔ کالوجی نارائن ہیلت یونیورسٹی نے بتایا کہ جملہ فیس میں 5 فیصد تک اضافہ ہوا ہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ فیس میں معمولی اضافہ کے ساتھ کمی بھی واقع ہوئی ہے ۔ ریاست میں طبی تعلیمی سال 2023-24 ء میں جملہ 56 سرکاری و خانگی میڈیکل کالجس ہیں جن میں جملہ 8490 ایم بی بی ایس کی نشستیں ہیں ۔ 27 سرکاری میڈیکل کالجس میں 3790 اور 29 خانگی میڈیکل کالجس میں 4700 ایم بی بی ایس کی نشستیں ہیں ۔ خانگی میڈیکل کالجس میں 35 فیصد نشستیں بی زمرہ اور 15 فیصد نشستیں سی زمرہ میں ہیں ۔ جس کو مینجمنٹ کوٹہ میں شمار کیا جاتا ہے ۔ ماباقی 50 فیصد نشستیں اے زمرہ جس کو کنوینر کوٹہ کہا جاتا ہے ۔ فیس کا جائزہ لینے والی (ٹی اے ایف آر سی) کمیٹی نے کالج واری سطح پر اخراجات ، تدریسی ، غیر تدریسی عملہ کی تنخواہوں اور دیگر معاملات کی آڈٹ رپورٹ کا معائنہ کرنے کے بعد فیس کی نظرثانی کی سفارش کرتی ہے ۔ تاہم خانگی میڈیکل کالجس میں ایم بی بی ایس اے زمرہ کی فیس 60 ہزار روپئے سے اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ آگے کی کلاسیس سے متعلق ٹیوشن فیس کیلئے کالجس کی جانب سے نیک گیارنٹی طلبہ سے حاصل کرنے کی کالجس کو سہولت فراہم کی گئی جس پر طلبہ کی جانب سے اعتراض کیا جارہا ہے ۔ ن