خطہ مراٹھواڑہ میں کوروناکے مزید 45 نئے کیسز،3 مریض کی موت

   

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز کورونا وائرس کے 45 نئے کیسز سامنے آئے اور تین مریضوں کی موت ہو گئی۔علاقہ کے صحت کے حکام نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔خطہ مراٹھواڑہ کے آٹھ ضلع ہیڈکوارٹر سے موصولہ تفصیلات کے مطابق ضلع پربھنی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں سات نئے کیسز درج ہوئے اور اس دوران دو مریضوں کی موت ہو گئی۔ اس کے بعد ضلع اورنگ آباد میں چھ لوگوں کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی اور ایک مریض کی موت ہوگئی۔ضلع بیڈ میں 11، ضلع جالنا میں سات، ضلع لاتور میں چھ،ناندیڑ اور عثمان آباد اضلاع میں چار چار کیسز درج کیے گئے ہیں۔ اس دوران ضلع ہنگولی میں کورونا کا کوئی نیا کیس درج نہیں ہوا۔