خلیف کے مرد ہونے پر گولڈ میڈل واپس لینے کا مطالبہ

   

نئی دہلی ۔ الجیریا کی خاتون باکسر ایمان خلیف کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی ۔ رپورٹ کے مطابق 25 سالہ باکسرکا رپورٹ میں مرد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایمان خلیف نے رواں سال پیرس اولمپک گیمز 2024ء میں بطور خاتون باکسر شرکت کی اور گولڈ میڈل جیتا تھا اور وہ ایونٹ کے دوران اپنی جسمانی طاقت کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہی تھیں۔ ایمان خلیف کی میڈیکل رپورٹ لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی سامنے آگئی جس کے بعد اب ان سے گولڈ میڈل واپس لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں طبی حوالے دیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ پیرس اولمپکس کے ویمن باکسنگ ایونٹ میں اٹلی کی اینجلا کیرنی نے الجیریاکی باکسر ایمان خلیف کے خلاف پہلے راونڈ کے صرف 46 سیکنڈز کے بعد ہی لڑنے سے انکارکردیا تھا۔ اینجلا کیرنی نے کہا تھا کہ یہ نا انصافی ہے کیوں کہ اْن کے خیال میں الجیرین حریف خاتون باکسر کے معیار پر پورا نہیں اْترتیں۔ پیرس اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈلجیتنے والی الجزائر کی باکسر ایمان خلیف کے متعلق اس وقت بھی تنازعہ کھڑا ہوا تھا اور اب ان کے بارے میں چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ الجزائری باکسر خاتون نہیں بلکہ مرد ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایمان خلیفہ کے جسم کے کئی حصے مردوں کے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایمان خلیفہ کے اندرونی خصیے اور ایکس وائی کروموسوم ہیں، جو مردوں میں پائے جاتے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ان کے اندر موجود یہ چیزیں الفا5 نامی عارضے کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔ پیرس اولمپکس کے دوران بھی ان کے خلاف لڑنے والی کئی خواتین باکسرز نے ایمان خلیفہ کے مرد ہونے کا اشارہ دیا تھا۔ پیرس کے کریملن بائیسٹری ہسپتال کے ماہرین نے بھی ایمان خلیفہ کے حوالے سے گزشتہ سال اپنی رپورٹ میں کئی انکشافات کیے تھے۔ رپورٹ کے مطابق ایمان خلیفہ میں حیاتیاتی خصوصیات ہیں جیسے اندرونی خصیوں کا وجود اور بچہ دانی کی کمی۔