خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات جاری

   

نظام آباد :13؍ جون( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر یوم فلاح بہبودی برائے خواتین کے اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے رکن اسمبلی بیگالہ گنیش گپتا نے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو کی قیادت میں خواتین کی فلاح بہبود ی کیلئے بڑے پیمانے پراقدامات کئے جارہے ہیں اس کے علاوہ خواتین کی تحفظ کیلئے خصوصی توجہ دیتے ہوئے شی ٹیمس کا قیام عمل میں لاتے ہوئے شی ٹیمس 24 گھنٹے خواتین کے تحفظ کیلئے سرگرم ہے ۔ لڑکیوں کی شادی کے موقع پر کلیانہ لکشمی ، شادی مبارک ، کلیانہ لکشمی اسکیم کے ذریعہ معاشی طور پر امداد کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے تہوار بتکماں کا بڑے پیمانے پر مناتے ہوئے ساڑیوں کی تقسیم بھی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ لڑکیوں کی تعلیم پر بڑے پیمانے پر اقدامات کرتے ہوئے ریاستی سطح پر 509 لڑکیوں کے اقامتی مدارس 479 کستور با گاندھی ، اقامتی مدارس کے علاوہ بڑے پیمانے پر اقدامات کرتے ہوئے صنعتی شعبہ میں آگے بڑھانے کیلئے وی ہب ، ریجنل سنٹرس قائم کئے گئے ہیں ۔ پروگرام میں مئیر نیتو کرن ، مہیلا کمیشن کی رکن سدم لکشمی ، سپرنٹنڈنٹ سرکاری دواخانہ ڈاکٹر پرتیما راج و دیگر بھی موجود تھے ۔