خواتین کے حقوق کیلئے ویمنس کمیشن کی مساعی: سنیتا لکشما ریڈی

   

حیدرآباد۔/21 ستمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ مہیلا کمیشن کی صدرنشین سنیتا لکشما ریڈی نے کہا کہ خواتین کو سماج میں یکساں مواقع فراہم کرتے ہوئے مجموعی ترقی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت خواتین کی ترقی کے ساتھ ساتھ ان کی سلامتی پر توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہیلا کمیشن کے قیام کا مقصد خواتین کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔ سنیتا لکشما ریڈی نے خواتین کو خود مکتفی بنانے کے موضوع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سماج میں خواتین پر مظالم اور ناانصافیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں حکومت نے پہلی مرتبہ خواتین کیلئے کئی اسکیمات کا آغاز کیا ہے جن میں صحت سے متعلق اسکیم، اقامتی اسکول وکالجس، امکنہ اراضی اور حاملہ خواتین کیلئے کے سی آر کٹ جیسی اسکیمات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین نے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔ ویمنس کمیشن نے خواتین کیلئے ہیلپ لائن نمبر 198 جاری کیا ہے۔ اس کے علاوہ خواتین کمیشن کے موبائیل نمبر 9490555533 پر اپنے مسائل کے حل کیلئے رجوع ہوسکتے ہیں۔ ر