خواتین کے لئے پہلے سپاہی کے طورپر ملازمتوں کا سعودی عرب نے کیااعلان

,

   

ریاض۔سعودی عربیہ کے فوجی امور کی ایجنسی نے جمعرات کے روز پہلے سپاہی(لانس کارپورل) ملازمت کی شروعات کا اعلان کیاجو خاص طو ر پر عورتوں کے لئے محفوظ رہے گا۔

ریاض کے کنگ فہد سکیورٹی کالج میں فوج سے متعلق مختلف کورسس اور ملازمتوں کے لئے رجسٹریشن کاکام کیاجائے گا۔ ایسٹرن ریاض میں داخلی وزرات کے حصہ کے طور پر کنگ فہد سکیورٹی کالج ایل تعلیمی‘ فوجی ادارہ ہے۔

درخواستیں ابشیرکے ملازمت پلیٹ فارم کے ذریعہ 13فبروری(ہفتہ) تا18فبروری (جمعرات) تک مندرجہ ذیل ویب سائیڈ پر دستیاب ہیں۔

https://jobs.sa.
مملکت کے ورژن 2030اصلاحاتی حکمت عملی کے ایک کلیدی گول کے طورپر سعودی عربیہ نے عہد لیاہے کہ ورک فورس میں خواتین کی حصہ داری کو بڑھائے گا۔

ایس پی بی ڈی کے نائب صدر ناؤر شبیب کے بموجب یہ سب کی ایس ائی ڈی ایف خواتین کے لئے صنفی مساوات اور اعلی عہدوں پر ترجیح کے مقصد سے کررہا ہے۔

مذکورہ کالج داخلی وزرات اور حکومت کے محکموں کو مخصوص تعلیم‘ تربیت‘ اور تحقیقاتی خدمات فراہم کرتا ہے جس سے کمیونٹی کی خدمت اور سکیورٹی ٹریننگ او رٹریننگ کے ذریعہ قابل بھروسہ تحفظ فراہم کیاجاتا ہے۔