خوشی دینے والا فیصلہ ، مہاراشٹرا حکومت کے وکیل کا تاثر

   

ممبئی 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کی جانب سے ڈانس بار کے لئے دی جانے والی راحت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مہاراشٹرا حکومت کے وکیل نشانت کٹنیشورکر کہا ہے کہ ہم حکومت کے ساتھ خوشی محسوس کرتے ہیں کیوں کہ ہمارا اصل مقصد بار گرلز کو تحفظ فراہم کرنا تھا اور عدالت کی جانب سے فیصلہ اِسی تناظر میں آیا ہے۔ نشانت نے مزید کہاکہ جو کوئی بھی شرائط کی تکمیل کے ساتھ ہم سے رجوع ہوگا، ہم اِسے بخوشی لائسنس فراہم کریں گے۔ واضح رہے کہ ریاستی اسمبلی میں 2016 ء میں ڈانس بار ریگولیشن بِل متفقہ طور پر منظور کیا گیا تھاجس کے تحت شراب کی فراہمی کے علاوہ رات ساڑھے گیارہ بجے بار کو بند کردینے کے شرائط نافذ کئے گئے تھے۔ علاوہ ازیں جو کوئی بھی اِن شرائط کی خلاف ورزی کرتا ہے اُس پر بھاری جرمانے بھی عائد کئے جانے لگے تھے لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے نے ڈانس بار کے مالکین اور بار گرلز کو راحت فراہم کی ہے۔