ہنگو: خیبر پختونخواہ کے علاقے ہنگو میں گیس اور تیل کی پیداوار کے ایک پلانٹ پر حملے کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار اور دو نجی گارڈ جاں بحق ہو گئے۔مقامی پولیس عہدیدار نے خبر رساں ایجنسی رائیٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خانگی گیس کمپنی مول کے پلانٹ پر تقریبا 50 شدت پسندوں نے حملہ کر دیا۔ابھی تک کسی مسلح تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔حملے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔