ممبئی ۔ 18 نومبر (ایجنسیز) مفرور انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم سے مبینہ طور پر وابستہ جائیداد کو کھلی نیلامی میں فروخت کرنے کے 25 سال بعد، انکم ٹیکس محکمے نے خصوصی مکوکا (MCOCA) عدالت میں اس معاملے سے خود کو الگ کرتے ہوئے جائیداد کے قانونی خریدار کی درخواست پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کی اپیل کی ہے۔ فیروز آباد کے تاجر ہیمنت جین نے 20 ستمبر 2001 کو انکم ٹیکس محکمے کی نیلامی میں ناگپاڑہ کے جے راج بھائی اسٹریٹ پر واقع 144 مربع فٹ کی دکان خریدی تھی لیکن ڈھائی دہائیاں گزرنے کے باوجود انہیں اس کا قبضہ نہیں مل سکا۔ جب ممبئی کی ڈی این نگر پولیس نے داؤد کے خلاف مکوکا کارروائی کے تحت اس دکان کو ضبط کرنے کا عمل شروع کیا تو خریدار نے انصاف کیلئے عدالت سے رجوع کیا۔ انکم ٹیکس محکمے نے عدالت میں حلف نامہ داخل کرتے ہوئے کہا کہ اس کی جانب سے بقایا ٹیکس کی وصولی کیلئے کی گئی نیلامی ایک خود مختار کارروائی تھی جو پولیس کی مجرمانہ کارروائیوں سے الگ ہے اور سرکاری ٹیکس کی وصولی کو دیگر تمام دعوؤں پر فوقیت حاصل ہے، لہٰذا خریدار کا ٹیکس نیلامی کو گینگسٹر کے فوجداری مقدمے سے جوڑنا قطعی غیر مناسب ہے۔