دبئی گلوبل ویلیج کے 29 ویں سیزن کا رنگا رنگ آغاز

   

دبئی : دبئی گلوبل ولیج کے 29 ویں سیزن کا آغاز چہارشنبہ کو رنگا رنگ تقریب سے ہوا۔ یہ دنیا کے سب سے بڑے ثقافتی پارکوں میں سے ایک ہے اور 90 سے زیادہ ثقافتوں کی میزبانی کرتا ہے۔گلوبل ولیج نے نئے پویلین، اپ گریڈڈ مارکیٹس اور نئے فوڈ کورٹ ایریا کے ساتھ اپنے دروازے کھول دیے۔وام کے مطابق یہ سیزن 11 مئی 2025 تک جاری رہے گا۔ 30 ثقافتی پویلین کے ساتھ یہاں ساڑھے تین ہزار سے زیادہ شاپس ہیں۔ وزیٹرز پرکشش مقامات اور ایڈونچرز سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔اس سیزن میں تین نئے پویلین کھولے جائیں گے۔ ان میں اردن پویلین، عراق پویلین اور سری لنکا اور بنگلہ دیش پویلین شامل ہیں۔ وزیٹرز ان ممالک کی ثقافتوں، روایات اور پکوانوں کے ساتھ منفرد خریداری کے تجربات سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔