دستور ہند میں ہر فرد کو بنیادی حقوق فراہم

   

نارائن پیٹ میں یوم قانون کے موقع پر جج محمد عمر کا خطاب
نارائن پیٹ۔ 26 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پرنسپل جونیر سیول جج نارائن پیٹ جناب محمد عمر نے کہا کہ ہندوستان کے آئین نے ہر شہری کو بنیادی حقوق فراہم کیے ہیں۔ آج نارائن پیٹ گورنمنٹ جونیئر کالج میں نیا سیوادھیکھرا انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام قومی یوم قانون کے موقع پر سمودھن دیوس پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل جونیر سیول جج نے کہا کہ قومی یوم آئین ہر سال 26 نومبر کو منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے آئین نے ہر ایک کو بنیادی حقوق فراہم کیے ہیں۔ اے پی پی سریش نے کہا کہ ہندوستان کے آئین نے ہر ایک کو بنیادی حقوق فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ہندوستان کے آئین کے بارے میں جاننا چاہئے۔ چیف لیگل ڈیفنس کونسل مسٹرلکشمی پتی گوڈ نے کہا کہ ہندوستان کا آئین مخصوص قوانین کا مجموعہ ہے۔ اسسٹنٹ لیگل ایڈ ڈیفنس کونسل شریمتی ناگیشوری نے بھی خطاب کیا۔ اس پروگرام میں ڈی آئی ای او ہوجی، سدرشن ،عملہ، طلباء اور دیگر نے حصہ لیا۔