دسویں جماعت کے امتحانات کے انتظامات کا کلکٹر نے جائزہ لیا

   

نرمل ۔ /12 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نرمل ضلع کلکٹر ایم پرشانتی نے آج کلکٹر دفتر میں اجلاس منعقد کیا اور دسویں جماعت کے امتحانات کے انعقاد پر تفصیلی جائزہ لیا ۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ دسویں جماعت کے امتحانات /16 مارچ تا /2 اپریل تک صبح 9.30 بجے تا 12.15 بجے تک منعقد کئے جارہے ہیں ۔ ضلع میں 44 ریگولر ، 02 پرائیویٹ جملہ 46 مراکز میں 9707 ریگولر ، 668 پرائیویٹ ، جملہ 10375 طلباء و طالبات امتحان تحریر کررہے ہیں ۔ /26 فبروری سے امتحانات مکمل ہونے تک امتحانی میٹریل کو ضلعی تعلیمی افسر کی زیرنگرانی اسٹرانگ روم میں رکھا جائے گا ۔ اسٹرانگ روم اور امتحانی مراکز پر پولیس بندوبست ، فلائنگ اسکواڈ ، مسائل پر مبنی علاقوں میں 144 سیکشن نافذ کرنے کیلئے ضلع ایس پی ، زیراکس سنٹرس کو بند کروانے ضلع محکمہ مالگزاری عہدیدار ، کمرہ جماعت میں روشنی ، کرنٹ ، مینرل واٹر اور سیل فون ، الیکٹرانک چیزوں کو امتحانی مراکز کے باہر رکھنے کاؤنٹر کا انتظام کرنے ضلعی تعلیمی عہدیدار ، امتحانات کے اوقات میں بر قی کی سپلائی کیلئے الیکٹریسٹی عہدیدار ، ابتدائی طبی امداد ، فر سٹ ایڈ ، او آر ایس پیاکٹس کو امتحانی مراکز میں دستیاب رکھنے محکمہ طب و صحت عہدیدار ، زائد اور وقت پر بسوں کی سہولت کیلئے آر ٹی سی ڈپو منیجر کو احکامات جاری کئے اور طالب علموں کو امتحان کے مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ قبل امتحانی مراکز پر حاضر رہنے کی ہدایت دی ۔