دشمنوں کو جارحیت کی قیمت چکانا پڑے گی: نتن یاہو

   

تل ابیب : لبنان سے راکٹ حملوں کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے جمعرات کو کہا کہ ان کے دشمنوں کو اس کی ’’قیمت چکانا پڑے گی‘‘۔ ان حملوں کا الزام فلسطینی گروپوں پر لگایا گیا تھا۔ نتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک مختصر ویڈیو بیان کے مطابق انہوں نے کابینہ کے اجلاس کے دوران کہا کہ ہم اپنے دشمنوں پر حملہ کریں گے اور وہ کسی بھی جارحیت کی قیمت ادا کریں گے۔گذشتہ روز یہودیوں کی عید فصح کے موقع پر لبنان سے اسرائیل پر 34 راکٹ فائر کیے گئے۔ یہ 2006 میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان 34 روزہ جنگ لڑنے کے بعد سرحد کے ساتھ سب سے بڑی کشیدگی ہے۔یہ میزائل حملے، اسرائیلی پولیس کی جانب سے اسلام کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجد اقصیٰ ‘ میں فلسطینی شہریوں کے ساتھ جھڑپوں کے بعد کیے گئے ہیں۔ اسرائیلی کاروائی کی پورے علاقے میں اور عالمی سطح پر بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی جبکہ فلسطینی گروپوں کی جانب سے جوابی کارروائی کے انتباہات سامنے آئے۔اس جگہ کو یہودیوں کیلئے ٹمپل ماؤنٹ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ جو یہودیت کا مقدس ترین مقام سمجھا جاتا ہے۔ہمارا ٹیمپل ماؤنٹ پر اسٹیٹس کو تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔