دلت مسلمانوں کو ایس سی زمرے میں شامل نہ کیا جانا آئینی ناانصافی : ڈاکٹر ایوب سرجن

   

پرتاپ گڑھ : کانگریس کے دورے اقتدار میں دلت مسلمانوں کا ریزرویشن مذہب کی بنیاد پر اس لئے چھین لیا گیا ,کہ وہ مسلمان ہیں ،مگر دلت مسلم سماج نے کبھی اس پر نہ تو غور فکر کیا، اور نہ ہی سیاسی طور پر بیدار ہونے کی کوشش کی ،جس کے سبب ان کے ووٹ حاصل کرنے والی نام نہاد سیکولر پارٹیاں ان کے حقوق دینے کی کبھی کوشش نہیں کرتی ۔دلت مسلم سماج جب تک متحد ہوکر اپنے حقوق کی لڑائی کے لئے اپنی قیادت کو ترجیح نہیں دے گا ،اس کو اپنا حق ملنے والا نہیں ہے ۔پیس پارٹی نے دلت مسلمانوں کے حقوق کی لڑائی کا آغاز کیا ہے ،جس میں سبھی دلت پسماندہ مسلمانوں کو شامل ہونے کی وقت کی اہم ضروت ہے ۔پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے دلت مسلمانوں کے ریزرویشن کے متعلق مذکورہ تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دلت مسلمانوں کو ایس سی زمرے میں شامل نہ کیا جانا آئینی ناانصافی ہے ۔