نئی دہلی۔ مشہور فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے(ڈی ڈی ایل جے) کے 25سال پورے ہونے پر مذکورہ ڈاسٹربیوٹرس نے فیصلہ کیاہے کہ جمعرات کے روز دنیا بھر میں اس کی فلم کی دوبارہ ریلیز عمل میں لائی جائے گی
![YouTube video](https://i.ytimg.com/vi/hw_HpTI_Wkw/hqdefault.jpg)
![YouTube video](https://i.ytimg.com/vi/-bNwqXvMuB8/hqdefault.jpg)
انٹرنیشنل ڈسٹربیوشن
اس اعلان کی تصدیق کرتے ہوئے انٹرنیشنل ڈسٹربیوشن کے اسوسیٹ نائب صدر نیلسن ڈی سوزا نے کہاکہ ”ڈی ڈی ایل جے ایک ایسی فلم ہے جس نے لوگوں کو محبت میں مشغول کیاہے اور دنیابھر میں جہاں پر بھی اس کی اسکریننگ کی گئی وہاں پر لوگوں کادل جیتا ہے۔
اس کی 25ویں سالگر ہ کے موقع پر ڈی ڈی ایل جے کی دوبارہ ریلیز کے اعلان پر ہم کافی خوش ہیں تاکہ لوگ اس فلم سے دوبارہ لطف اندوزہوسکیں“۔
ڈی سوزا ”دنیا بھر میں بڑے پردے پر فلم کی دوبارہ ریلیز کے ذریعہ لوگ اس فلم کو دیکھ سکیں گے“۔
مذکورہ ممالک میں دل والے دلہنیا لے جائیں گے کی ریلیز ہوگی‘ جرمنی‘ یو اے ای‘ سعودی عربیہ‘ قطر‘ یو ایس اے‘ یوکے‘ کینڈا‘ موریشس‘ ساوتھ افریقہ‘ آسڑیلیا‘ نیوزی لینڈ‘ فی جی‘ ناروے‘ سویڈین‘ اسپین‘ سوئزر لینڈ‘ ایسٹونیا‘ اور فن لینڈ سے اس کی شروعات ہوگی
ادتیہ چوپڑا کی لکھی ڈی ڈی ایل جے کے ستارے شاہ رخ خان اور کاجول ہیں اور اس کا شمار سدھار بہار ہندی فلموں میں ہوتا ہے۔