جب ڈاکٹرس ان کا اپریشن کررہے تھے‘ پرساد اپنے پسندیدہ شو بگ باس کو دیکھتے ہوئے لطف اندوز ہورہے تھے۔
وشاکھاپٹنم۔ہندوستان کا سب سے مقبول مانے جانے والے ایک شو بگ باس کی جنون کافی اونچا رہتا ہے۔ آندھرا کے اس شخص نے یہ ثابت کردیاہے۔
انڈیاٹوڈے میں شائع خبر کے بموجب آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور سے تعلق رکھنے والا ایک33سالہ شخص اپنی دماغ کے حساس سرجری کے دوران ریالٹی شو بگ باس اور2009میں ائی فلم اوتار دیکھتا رہا۔
نیرو سرجنس گنٹور کے براندا نیرو سنٹر میں ایک حساس اور بہت ہی کم کی جانے والے سرجری کررہے تھے۔ مذکورہ مریض وار ا پرساد کو سرجری کے دوران جاگتے رہنا تھا۔
رپورٹ کا کہنا ہے جب ڈاکٹرس ان کا اپریشن کررہے تھے‘ پرساد اپنے پسندیدہ شو بگ باس کو دیکھتے ہوئے لطف اندوز ہورہے تھے۔صحت یابی کے بعد ہفتہ کے روز مذکورہ مریض کو اسپتال سے روانہ کردیاگیاہے۔
جیمس کیمرون کی ہدایت کاری میں فلم اوتار بنی ہے۔ ڈسمبر 2022میں اس کے اگلے حصہ ریلیز ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔ فی الحال بگ باس کا 14سیزن جاری ہے۔
کلرس کے اس ریالٹی شو کی سلمان خان میزبانی کررہے ہیں‘ تیرویں سیزن میں سب سے زیادہ ٹی آر پی کا ریکارڈ اس شو نے بنایاتھا جس میں سدھارتھ شکلا کو فاتح قراردیاگیاتھا۔ اس سیزن میں کرونا وائرس کو پیش نظر رکھ کر شوٹنگ کے دوران بہت احتیاط سے کام لیاگیاہے۔
مثال کے طور پر گھر میں داخل ہونے سے قبل مہمانوں کو قرنطین کی مدت گذرنا پڑا ہے۔ اور گھرکی بھی مسلسل صفائی کاکام کیاجارہا ہے۔