دنیا بھر کے باکس آفس پر ڈنکی کی 11دنوں کی کمائی 380کروڑ سے آگے

,

   

راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بنی فلم جس میں مرکزی کردار شاہ رخ نے ادا کیاہے گلوبال باکس پر اچھی کمائی کررہی ہے


فلم ڈنکی پچھلے سال 21ڈسمبر کو دنیا بھر کے سنیما تھیٹروں میں ریلیزہوئی تھی۔

فلم ڈنکی کی ٹیم کے مطابق یہ فلم بہت جلد گلوبال باکس آفس پر 400کروڑ کے کلب میں شامل ہوجائیگی۔فلم ڈنکی میں شاہ رخ خان کے علاوہ تاپسی پنونے مرکزی کردار ادا کیاہے۔

اس فلم میں وکی کوشل‘ بومن ایرانی‘ وکرم کوچر اور انل نے بھی اداکاری کا شاندار مظاہرہ کیاہے۔

پیر کے روز ریڈ چیلیز انٹرٹیمنٹ نے اپنے ایکس ہینڈل پر نئے اعداد وشمار کے ساتھ ایک پوسٹر شیئر کیاہے۔

مذکورہ پوسٹر پر لکھا ہے کہ ”دنیابھر کے باکس آفس پر 380.60کروڑ کی کمائی کے ساتھ دلوں کو چھولینے کاکام کیا۔ دل کی گہرائیوں سے سیر وتفریح کی دنیا میں اس سفر کو یہا ں تک لانے کے لئے“۔

فلم ڈنکی کے متعلق
چار دوستوں مانو‘ سوکھی‘ باگو اور بالی پر مشتمل فلم کی کہانی ہے جو ایک بہتر زندگی کے لئے لندن جانے کاخواب دیکھتے ہیں ’مگر اپنے اس خواب کو پورا کرنے کے لئے انہیں بڑی مشقت بھری زندگی گذارنا پڑتا ہے۔

ڈنکی کو جیو اسٹوڈیوز‘ ریڈ چیلیز انٹرٹیمنٹ اور راج کمار ہیرانی فلمس نے پیش کیاہے۔

حال ہی میں نیوز ایجنسی پی ٹی ائی سے بات کرتے ہوئے راج کمار ہیرانی نے کہاکہ ”یقینا کاروباری کامیابی میرے لئے اہمیت رکھتی ہے لیکن میں کوشش کرتاہوں کہ اس پر بالکل توجہہ نہ دوں کیونکہ جس لمحے اس پر آپ توجہہ مرکوز کرنا شروع کرتے ہیں اس کے بعد آپ جس قسم کے فلم بنانا چاہتے ہیں اس کو رنگ دینا شروع کردیتے ہیں۔

مجھے فلم بنانے میں تین چار سال لگتے ہیں مگر اس مرتبہ مجھے کہانی بنانے میں پانچ سال لگے ہیں۔ ہونا ایسا چاہئے میں جیسے بھی فلم بنانا چاہتاہوں مجھے بنانے دیاجائے۔ بعض اوقات آپ کو دنیا بھر میں شائقین مل جائیں گے اور کبھی کبھی کم بجٹ کے شائقین بھی مل جاتے ہیں۔ ہندوستان ایک بہت بڑا ملک ہے اور یہاں پر ہر طرح کا شائقین موجود ہیں ان کی پسند کی فلمیں بنانی ہوگی“۔