جارڈن: رائل اسلامک اسٹریٹیجک اسٹڈیز سنٹر کی جانب سے شائع ہونے والی سالانہ میگزین 2020 ء کے میگزین میں دنیا کے 500 بااثر مسلم شخصیات کا فہرست جاری کردی ہے۔اس فہرست کے مطابق سب سے پہلے نمبر پر پاکستان کے عالم دین و سابق جج شیخ محمد تقی عثمانی ہیں جبکہ ”مین آف دی ایئر“ کا خطاب پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور ”وویمن آف دی ایئر“ کا خطاب امریکی کانگریس ویمن راشدہ تلیب کو دیا گیا۔ اسی طرح دوسرے نمبر ایران کے آیت اللہ خامنہ ای، تیسرے نمبر پر ابوظہبی کے ولیعہد اور ڈپٹی کمانڈر فوج شیخ محمد بن زائد النہیان، حرمین شریفین کے نگران کنگ سلمان بن عبدالعزیز السعود شامل ہیں۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردغان 6 ویں نمبر، وزیر اعظم پاکستان عمران خان 16نمبر، سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان 24 ویں نمبر، ہندوستان کے مشہور عالم دین و صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی 28 نمبر، پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل 36 نمبر، فلسطین کے صدر محمود عباس 46 نمبر پر ہیں۔ 2020 ء کی 500 با اثر مسلم شخصیات پر جاری کتاب میں پہلی 50 شخصیات کا تعلق مذہبی رہنماؤں اور ممالک کے سربراہان و سیاسی شخصیات پر مشتمل ہیں جبکہ دیگر 450 کا تعلق سیاسی، سماجی اور میڈیا سمیت 13 شعبہ حیات پر مشتمل ہے۔