دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں اے پی کی خاتون صنعت کار شامل

,

   

مسز مہیما ڈاٹلا4 ہزار 700 کروڑ کے اثاثہ جات کی مالک

حیدرآباد۔دنیا کے دولت مند ترین افراد کی فہرست میں تلگو ریاستوں سے واحد خاتون کا نام اس فہرست میں نظر آرہا ہے اور جو کہ مسز مہیما ڈاٹلا ہیں۔آئی آئی ایف ایل ہورون انڈیا رچ لسٹ 2020میں ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والی خاتون صنعتکار و تاجر نے 4 ہزار 700 کروڑ کی دولت کے ساتھ تلگو ریاستو ںمیں دولت مند ترین خاتون کی حیثیت سے اپنا نام درج کروانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔تلگو ریاستوں تلنگانہ و آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے5سرفہرست صنعتکاروں و تاجرین میں جو دولت کے اعتبار سے امیر ترین شمار کئے جاتے ہیں ان میں سب سے پہلے 49ہزار 200کروڑ کے اثاثہ جات اور دولت کے ساتھ دیوی لیباریٹریز کے ذمہ دار مرلی دیوی اور ان کا خاندان ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ہیترو ڈرگس کے ذمہ دار بی پارتھا سارتھی ریڈی اور ان کا خاندان13 ہزار 900کروڑ کے اثاثہ جات اور دولت کے ساتھ موجود ہے۔تیسرے نمبر پر ڈاکٹر ریڈی لیباریٹریز کے ذمہ دار کے ستیش ریڈی اور ان کا خاندان ہے جو کہ 11ہزار 200 کروڑ کے اثاثوں اور دولت کے ساتھ موجود ہے۔اسی طرح چوتھے اور پانچویں نمبر پر میگھا انجنیئرنگ اینڈ انفرااسٹرکچرس کے ذمہ دار ہیں۔ چوتھے نمبر پر پی پیچی ریڈی جن کی جملہ دولت 11ہزار 100 کروڑ شمار کی گئی ہے جبکہ پانچویں نمبر پر میگھا انجنیئرنگ اینڈ انفراسٹرکچر س کے پی وی کرشنا ریڈی ہیں ان کی دولت اور اثاثوں کی مالیت 10 ہزار 700 کروڑ بتائی گئی ہے۔ راموجی راؤ کی دولت 2500 کروڑ بتائی گئی ہے۔آندھرا پردیش اور تلنگانہ کی انفرادی مجموعی دولت میں گذشتہ سال کے مقابل 34 فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے۔اس فہرست میں زائد از 51 کا تعلق حیدرآباد سے ، 3 کا وشاکھاپٹنم اور رنگاریڈی کے علاوہ سکندرآباد سے تعلق رکھنے والے دو ، دو افراد شامل ہیں۔