دوباک اسمبلی حلقہ کیلئے سی ایچ سرینواس ریڈی کانگریس کے امیدوار

   

حیدرآباد۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی نے دوباک اسمبلی حلقہ کے کانگریس امیدوار کے طور پر سی ایچ سرینواس ریڈی کے نام کو منظوری دی ہے۔ جنرل سکریٹری اے آئی سی سی مکل واسنک نے یہ اعلان کیا۔ پردیش کانگریس کمیٹی کو اس کی اطلاع دے دی گئی ۔ واضح رہے کہ سرینواس ریڈی نے کل کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ٹی آر ایس کے سابق رکن اسمبلی آنجہانی متیم ریڈی کے فرزند ہیں اور دوباک میں عوامی خدمت کا طویل ریکارڈ رکھتے ہیں۔ ٹی آر ایس نے سابق رکن اسمبلی رام لنگا ریڈی کی بیوہ کو امیدوار بنایا ہے۔