دولت اسلامیہ مصری فوجی چوکی پر حملہ کی ذمہ دار

   

مصر میں ناکارہ بنانے کے دوران بم پھٹ گیا‘ 3 افراد زخمی

قاہرہ، 17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) نے مصر کے شمالی سینائی صوبے میں ہفتہ کو ایک فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری لی ہے ۔ سعودی عرب کے العربیہ نیوز چینل نے یہ اطلاع دی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ دہشت گردوں نے ہفتہ کو مصر کے شمالی سینا ئی صوبے میں ایک فوجی چوکی پر حملہ کیا تھا، جس کا سیکورٹی فورسز نے معقول جواب دیتے ہوئے سات دہشت گردوں کو مار گرایا تھا۔ اس دوران 15 فوجی بھی زخمی ہوئے تھے ، جس میں سے کچھ کی حالت نازک ہے ۔مصر کے شمالی شہر جیزہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دیسی ساختہ بم جیزہ کے وسطی اسکوئر میں واقع مقامی مسجد کے قریب پل کے نیچے پایا گیا، جس کے بعد اسے ناکارہ بنانے کے لیے خصوصی ٹیم کو طلب کیا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹیم نے بم کو پانی کے پریشر سے ناکارہ بنانے کی کوشش کی، جس کے باعث وہ دھماکے سے پھٹ گیا۔

وزیر خارجہ یمن کو اسرائیلی وزیراعظم کا قرب مہنگا پڑگیا
صنعا/17 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) یمنی وزیرخارجہ خالد یمنی نے کہا ہے کہ وارسا میں مشرقِ وسطیٰ کانفرنس میں ان کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ والی نشست پر بیٹھناپروٹوکول کی غلطی تھی، جس کی ذمے داری کانفرنس کے منتظمین پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ بین الاقوامی کانفرنسوں کے منتظمین کو پروٹوکول کا خیال رکھنا چاہیے۔ واضح رہے کہ یمن نے اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کیا، تاہم یمنی وزیر خارجہ کو نیتن یاہو کے ساتھ دوستانہ بات چیت پر تنقید کا سامنا ہے۔