بھوانی پٹنہ۔ اڈیشہ کے کالا ہنڈی ضلع میں دولہے کو انتظار کرتا چھوڑ ایک دلہن اپنے عاشق کے ساتھ فرار ہوگئی جس کی وجہہ سے اس دولہے کے ساتھ دولہن کی 15 سال کی بہن سے شادی ہوگئی۔
جمعرات کے روزایک سینئرافیسر نے بتایاکہ کم عمر میں شادی منع ہے اس کے لئے پولیس نے لڑکی کو سسرال والوں کے گھر سے بچاکر لالیاہے۔
یہ ڈرامہ اس وقت پیش آیاجب ماپاڈا گاؤں کے تحت آنے والے جئے پٹنہ پولیس اسٹیشن حدود میں ایک دولہن منگل کی شام اپنے عاشق کے ساتھ 26سالہ دولہے سے شادی کے کچھ گھنٹوں قبل فرار ہوگئی‘
مذکورہ افیسر نے کہاکہ اس کی وجہہ سے دولہن کے والدین کے پاس اس کے سوائے کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا کہ وہ اپنی نابالغ بیٹی کی اس سے شادی کردایں۔
کالا ہنڈی ضلع کے چائلڈ پروٹوکشن افیسر سوکانتی بہیرا نے کہاکہ مذکورہ لڑکی جو اپنے دسویں جماعت کے امتحانات کی تیاری کررہے ہے‘ بچاکر اس کے بھائی کے حوالے کردیاگیاہے۔
شعور کی کمی
انہو ں نے کہاکہ نہ تو لڑکے گھر والوں اور نہ ہی لڑکی کے گھر واولوں کو اس حقیقت سے واقفیت ہے کہ چائلڈ میریج غیرقانونی ہے۔مذکورہ سی ڈی پی او نے کہاکہ لڑکی اپنے والدین کے گھر میں رہ رہی ہے اور امتحانات میں حصہ لے گی۔
بہیرا نے کہاکہ ”دونوں کے گھر والوں کے لئے ایک کونسلنگ سیشن منعقد کیاگیا۔ ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیاگیا۔
لڑکی کی عمر18سال ہونے تک وہ لڑکی کی شادی نہیں کریں گے اس بات پر رضامندی ظاہر کی ہے“۔
افیسر نے مزید کہاکہ واقعہ کے متعلق پوچھنے پر لڑکی کے والد نے دعوی کیاکہ ہم پر ڈالے جانے والے دباؤ کی وکہہ سے ہم اپنی چھوٹی بیٹی کی شادی کے لئے تیار ہوگئے تھے