’دو بیویاں؟ مجھے ایک ہی کافی ہے‘ : اسد اویسی

,

   

حیدرآباد۔ 19 جنوری (سیاست نیوز) کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اسدالدین اویسی ایم پی نے تلنگانہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کے دوران کانگریس کے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ ان کی دو بیویاں ہیں۔ اسد الدین اویسی جو گزشتہ شام ایک جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے، حیدرآبادی لہجے کے ساتھ طنزیہ انداز میں کہا ’’دو بیویاں؟ میرے لئے تو ایک ہی کافی ہے‘‘ انہوں نے برجستہ اعلان کیا کہ کانگریس کے دعوے کے مطابق اگر ان کی کوئی دوسری بیوی ہے تو اس کو تلاش کرنے والے شخص کو وہ انعام دیں گے‘‘۔