سریندر نگر :گجرات کے سریندر نگر ضلع کے باجنا علاقے میں دو کاروں کے تصادم میں دو معمر افراد کی موت اور تین دیگر زخمی ہو گئے ۔پولیس نے چہارشنبہ کو بتایا کہ مالون۔کچھ شاہراہ پر اکھیانا گاؤں کے قریب ایک ہوٹل کے نزدیک پل پر دو کاریں دیر رات بے قابو ہو کر آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس حادثے میں کچھ سے کلول جا رہی کار میں سوار پانچ افراد میں سے دو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ تین زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ مرنے والوں کی شناخت بھان جی بھائی اے پٹیل (75) اور دیوجی بھائی پی پٹیل (70)کے طور پر کی گئی ہے ۔