حیدرآباد ۔ یکم ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : دھرما ورم ایریا دواخانہ میں گزشتہ ایک ہفتہ سے بخار کھانسی ، نزلہ اور گلے کی خراش کے انہیں قطاروں میں کھڑے ہیں ۔ ان میں بعض کو ٹائیفائیڈ کی تشخیص ہورہی ہے ۔ روزانہ 120 سے 150 افراد کے خون کے معائنے کئے جارہے ہیں ۔ فیور وارڈ بھرا ہوا ہے ۔ عوام تنقید کررہی ہے کہ حکام بخار کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات کریں جو فیلڈ لیول پرایسا کچھ بھی نہیں کیا جارہا ہے ۔ عوام نے مطالبہ کیا کہ مچھروں سے بچنے کیلئے فاگنگ کی جانی چاہئے ۔ڈاکٹروں نے کہا کہ وائرل بخار آنے پر وہ پانچ دن تک رہے گا ۔ ڈاکٹروں نے عوام کو مشورہ دیا کہ بخار آتے ہی فوراً مقامی سرکاری دواخانہ میں ڈاکٹر سے رجوع ہو اور گھروں میں مچھردانی کا استعمال کریں ۔ پانی کو گرم کر کے اسے ٹھنڈا ہونے کے بعد استعمال کرنے کا مشورہ دیا ۔ موسم کی تبدیلی کی وجہ سے وائرل بخار ، کھانسی ، بخار ، سردی ، جسم میں درد جیسے مسائل پیدا ہورہے ہیں ۔ ڈاکٹروں نے اپیل کی کہ بخار آنے پر ڈاکٹر سے رجوع کریں خود سے میڈیکل شاپس جاکر دوا کا استعمال نہ کریں ۔۔ ش m/b