دہشت گردی چھوڑ کر سینا میں ائے تھے۔ پہلی مرتبہ کشمیر کے شہید جوان کو اشوک چکرا کی پیشکش

,

   

نئی دہلی۔ شہید لانس نائیک نظر احمد وانی کو بعداز شہادت اشوک چکرا دیاجائے گا ‘ وہی پچھلے سال کشمیر میں کچھ دہشت گردوں سے مقابلے کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے ۔ وانی کبھی دہشت گردوں کا ساتھ ہوا کرتے تھے ۔

پھر ایک دن انہوں نے دہشت گردی کی راہ چھوڑ کر فوج میں شمولیت اختیارکرلی تھی۔ وہ 162بٹالین ارمی میں تھے۔ وانی وادی کشمیر کے پہلے جوان ہیں ‘ جنھیں اشوک چکر سے نواز گیا ہے ۔ وانی وادی کشمیر کے کولگاماں کے رہنے والے تھے۔

پچھلے سا25نومبر کو وانی کشمیر کے ہیرا پور گاؤں میں 6دہشت گردوں کے خلاف چل رہے اپریشن میں شامل تھے۔وانی نے دو دہشت گردوں کوبھی ڈھیر کردیاتھا ‘ لیکن ایک گولی ان کے سرپر لگی تھی۔

دم توڑنے سے قبل وانی نے ایک اوردہشت گرد کو زخمی کردیاتھا ۔ اشوک چکرا فوج کا باوقار ایوارڈ ہے ۔ صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کویندیہ ایوارڈ شہید کی بیوہ کو پیش کریں گے