دہلی کمیشن برائے مستورات کی چیرپرسن سوامی مالیوال نے مذکورہ اسکولی لڑکی کے ساتھ انصاف کی مانگ کی اورحکومت کو ملک میں تیزاب کے کاونٹر فروخت پر امتناع نافذ کرنے میں ناکامی پر تنقید کانشانہ بنایاہے۔
نئی دہلی۔ پولیس نے بتایاکہ چہارشنبہ کے روز مغربی دہلی کے اتم نگر کے قریب تیزاب جیسے چیز سے ایک 17سالہ لڑکی پر دو موٹر سیکل سواروں نے حملہ کیاہے۔صفدر جنگ اسپتال میں علاج کے لئے لڑکی کو داخل کیاگیاہے۔
ایک ڈاکٹر نے کہاکہ ”لڑکی کا چہرہ7-8فیصد جھلس گیا ہے اور اس کی آنکھیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ اس کی جانچ کی جارہی ہے۔ لڑکی کو ائی سی یو میں رکھا گیاہے جہاں پر جھلسے ہوئے مریضوں کا علاج کیاجاتا ہے اور اس کی حالات ٹھیک ہے“۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ خاطیو ں میں سے گرفتار کرلیاگیاہے۔ پولیس کے بموجب صبح9بجے انہیں اس حملے کی جانکاری ملی جو موہن گارڈن علاقہ میں پیش آیاتھا۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس (دوارکا) ایم ہرش وردھن نے کہاکہ ”موہن گارڈن پولیس اسٹیشن علاقہ میں ایک لڑکی پر تیزاب سے حملے کے متعلق9بجے صبح کے قریب ایک پی سی آر کال موصول ہوا تھا۔ ایسا کہاجارہا ہے کہ تیزاب جیسے چیز سے ایک 17سالہ لڑکی پر یہ مبینہ حملہ صبح7:30بجے دوموٹر سیکل سواروں نے کیاہے“۔
مذکورہ افیسر کا کہنا ہے کہ حملہ کے وقت یہ لڑکی ایک چھوٹی بہن کے ساتھ تھی۔ پولیس کے مطابق مذکورہ لڑکی پر ”تیزاب“ پھینکتے ہوئے دو لوگوں پر مشتمل اس واقعہ کا سی سی ٹی فوٹیج میں قید ہوگیاہے۔
ڈی سی پی نے مزیدکہاکہ حملہ کے ذمہ دار دو افراد کالڑکی نے نام لیاہے جس میں سے ایک کوپولیس نے پکڑ لیاہے۔ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں دہلی کمیشن برائے مستورات کی چیرپرسن سواتی مالیوالی نے مذکورہ اسکولی لڑکی کے ساتھ انصاف کی مانگ کی اورحکومت کو ملک میں تیزاب کے کاونٹر فروخت پر امتناع نافذ کرنے میں ناکامی پر تنقید کانشانہ بنایاہے۔
انہوں نے ہندی ٹوئٹ میں لکھا کہ ”دوارکا مور کے قریب ایک اسکولی لڑکی پر تیزاب پھینکاگیا۔ متاثر ہ کی مدد کے لئے ہماری ٹیم اسپتال پہنچ گئی ہے۔
بیٹی کے انصاف حاصل کریں گے۔ ملک میں تیزاب کے امتناع پر سالوں سے کمیشن برائے مستورات جدوجہد کررہا ہے۔حکومت کو کب ہوش ائے گا“۔ قومی درالحکومت میں بڑھتے جرائم پر عام آدمی پارٹی کے قومی ترجمان سوربھ بھردواج نے بھی تشویش کا اظہار کیاہے۔
انہوں نے اپنے ہندی ٹوئٹ میں لکھا کہ ”ایل جی صاحب آپ کے پاس دہلی پولیس ہے اورہر روز جرائم میں اضافہ ہورہا ہے۔ دہلی حکومت کے کاموں میں مداخلت کے بجائے آپ کو اپنے کاموں پر توجہہ دینا چاہئے۔ آپ کی آمد کے بعد دہلی میں جرائم میں اضافہ ہوا ہے“۔