دہلی ائیر پورٹ۔ بین الاقوامی مسافرین کے لئے قرنطین لازمی

,

   

نئی دہلی۔جاریہ کویڈ19کے ماحول میں تمام بین الاقوامی مسافرین جو دہلی ائیر پورٹ پر پہنچیں گے انہیں سات دنوں کے لئے ادارہ جاتی قطرنین میں ذاتی اخراجات پر رہنا پڑے گا‘ جس کے بعد ایک ہفتہ گھر میں قرنطین میں رہنا پڑے گا۔

ائیر پورٹ اتھارٹی نے گائیڈ لائنس جاری کئے ہیں۔ائیر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ تازہ گائیڈ لائنس کے بموجب تمام بین الاقوامی مسافرین کو اس بات کا حلف لینا پڑے گا کہ سات روزہ ادارہ جاتی قرنطین کی رقم ادا کریں گے‘

جس کی بکنگ کی تصدیق بیرونی مشن اور سفارت خانہ کی جانب سے کی جائے گی۔

اس کے علاوہ جو بین الاقوامی مسافرین دہلی این سی آر علاقے میں قیام کرنا چاہتے ہیں انہیں اپنی ہلت اسکریننگ کرانی پڑے گی‘

جس میں محکمہ صحت کے عہدیداروں کی جانب سے پرائمری اسکریننگ بھی شامل ہوگی‘

جس کے بعد دوسری اسکریننگ دہلی حکومت کے پوسٹ پر کی جائے گی جہاں سے انہیں قرنطین کے مقام کے لئے آگے بڑھنے کی منظوری ملے گی۔

مذکورہ انتظامیہ نے کہاکہ صرف حاملہ خواتین جس کے فیملی میں موت ہوئی ہے‘ جو شدید بیمار ہیں اور دس سال سے کم کے بچوں کے ساتھ جو سفر کررہے ہیں انہیں چھوٹ ملے گی جس کے لئے

انپیں ائیر پورٹ اتھاریٹی کو مندرجہ ذیل میں دئے گئے ای میل ایڈرس درکار دستاویزات کی کی روانگی کے ذریعہ حلف نامہ بھیج سکتے ہیں۔

airportcovid@gmail.com.

دہلی ائیر پورٹ۔ گھریلو مسافرین کو تھرمل اسکریننگ سے گذرنا ہوگا۔

درایں اثناء تمام گھریلو مسافرین کو باہر نکلنے کے راستے پر نصب کی گئی تھرمل اسکریننگ سے گذرنا ہوگا اور جن لوگوں کے اندر علامتیں دیکھائی نہیں دیں گے انہیں ہی ائیر پورٹ احاطے باہر جانے دیا جائے گا۔

انہیں بھی سات دنوں تک گھریلو قرنطین میں رہنا پڑے گا۔ روانہ ہونے والے مسافرین کو ضروری ہے کہ وہ بخار کی جانچ سے گذریں اور انہیں روانگی اور داخلہ دونوں گیٹس پر اگلی اڑان پر جانے سے قبل یہ جانچ کرانی ہوگی

۔مذکورہ اتھاریٹی نے مزید کہا ہے کہ ”بین الاقوامی وندے بھارت مشن کے تحت آنے والے مسافرین ہی وندے بھارت مشن کے تحت آنے والی منسلک گھریلو اڑان میں پکڑ سکتے ہیں۔

تاہم مسافرین جواس وقت گھریلو اڑان کے ذریعہ سفر کا پلان کررہے ہیں تو اور وہ غیر وندے بھارت انٹرنیشنل فلائٹ سے ائے ہیں تو انہیں انتظامیہ سے مستثنیٰ سرٹیفکیٹ لینا پڑے گا“