دہلی اسمبلی۔ منی پور پر بحث کے خلاف احتجاج کررہے بی جے پی کے 4اراکین اسمبلی کوایوان سے کردیاگیا باہر

,

ڈپٹی اسپیکر راکھی برلا نے بی جے پی اراکین اسمبلی سے ان کے احتجاج پر سوال کیا او رکہاکہ ”کیا آپ کو لگتا ہے کہ منی پور کے مسئلے پر اسمبلی میں بحث نہیں ہونی چاہئے؟یوپی اسمبلی میں بھی منی پور کے موضوع پربحث ہوئی ہے“۔

نئی دہلی۔منی پور پرکے موضوع پر بحث کے خلاف احتجاج کررہے چار بی جے پی اراکین اسمبلی کو جمعرات کے روز دہلی اسمبلی کی کاروائی کے دوران ایوان سے باہر کردیاگیا ہے۔

اے اے پی رکن اسمبلی درگیش پاٹھک نے شمالی مشرقی ریاست میں تشددپر مختصر مدتی بحث کی شروعات کی جس کے بعد بی جے پی اراکین اسمبلی نے احتجاج شروع کردیا او رکہاکہ دہلی سے متعلق موضوعات پرایوان میں بحث کی جانی چاہئے۔

ڈپٹی اسپیکر راکھی برلا نے بی جے پی اراکین اسمبلی سے ان کے احتجاج پر سوال کیا او رکہاکہ ”کیا آپ کو لگتا ہے کہ منی پور کے مسئلے پر اسمبلی میں بحث نہیں ہونی چاہئے؟یوپی اسمبلی میں بھی منی پور کے موضوع پربحث ہوئی ہے“۔

بی جے پی اراکین اسمبلی نے اپنا احتجا ج جاری رکھا جس میں سے چار ابھے ورما‘ جتیندر مہاجن‘ اجے مہاور او راو پی شرما کو ایوان سے باہر کردیاگیا۔

جیسے ہی ہنگامہ ہوا‘ پاٹھک نے کہاکہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ بی جے پی اس معاملے پر بحث نہیں چاہتی ہے۔ پاٹھک کی قیادت میں اے اے پی اراکین اسمبلی نے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے لگائے۔