دہلی الیکشن: شادی میں جانے سے قبل دولہے نے ووٹ ڈالا

,

   

نئی دہلی: دہلی میں اسمبلی انتخابات رائے دہی جاری ہے۔ دہلی کا ہر شہری اپنے ووٹ کا استعمال کررہا ہے۔ اسی دوران ایک دولہے نے بھی باراتیوں کے ساتھ ووٹ کا استعمال کیا۔ دولہے کے کپڑے پہنے ایک دولہے نے قطار میں کھڑے رہ کر اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔ یہ واقعہ مشرقی دہلی میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق مشرقی دہلی کے شکار پور کے دولہے دھنن جئے نے اپنے حلقہ لکشمی نگر میں کے پولنگ بوتھ جاکر قطار میں کھڑے ہوئے۔

اس کے بعد ان کی باری آنے کے بعد اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔ ان کے ساتھ ان کے پورے خاندان والوں نے بھی ووٹ ڈالا۔ انہوں نے آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بطور شہری ہونے کے ناطے میں نے اپنی ذمہ داری نبھانے کیلئے یہاں آیا ہوں۔ ہر شخص کو چاہئے کہ وہ اپنے دستور ی حق کا استعمال کریں۔ انہوں نے اپنی ہونے والی دلہن کوبھی مشورہ دیا کہ وہ پہلے ووٹ ڈالیں اس کے بعد شادی کیلئے آئے۔ انہوں نے بتایا کہ شادی کی تاریخ پچھلے سال دسمبر کے ماہ میں ہی طے کرلی گئی تھی۔ اس وقت انہیں پتہ نہیں تھا کہ اسی دن رائے دہی کا دن ہوگا۔