دہلی تشدد۔ ائی بی جوان کی نعش نالے سے ملی’مرنے والوں کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ‘ دن میں کشیدگی کم رات میں تشدد کے واقعات

,

   

مذکورہ 25سالہ متاثرہ انکت شرما کے فیملی والوں کا کہنا ہے کہ وہ کھجوری کھاس کے اپنے گھر منگل کے روز5بجے واپس لوٹے‘ اور انہیں اپنے علاقے میں کیا ہورہا ہے اس کے متعلق تجسس تھا‘ شمال مشرقی دہلی میں جو لوگ مارے گئے ہیں ان میں سے یہ انکت بھی ہیں

نئی دہلی۔مذکور ہ 25سالہ انٹلیجنس بیورو کے سکیورٹی اسٹنٹ جو منگل کی رات سے لاپتہ تھے چہارشنبہ کی شب نارتھ ایسٹ دہلی کے چاند باغ علاقے کے ایک نالے سے ان کی نعش دستیاب ہوئی ہے۔

مذکورہ 25سالہ متاثرہ انکت شرما کے فیملی والوں کا کہنا ہے کہ وہ کھجوری کھاس کے اپنے گھر منگل کے روز5بجے واپس لوٹے‘

اور انہیں اپنے علاقے میں کیا ہورہا ہے اس کے متعلق تجسس تھا‘ شمال مشرقی دہلی میں جو لوگ مارے گئے ہیں ان میں سے یہ انکت بھی ہیں۔

چاند باغ میں کچھ فاصلے پر ایک بڑا ہجوم اکٹھا ہوا تھا اور شرما وہاں پر کیاہورہا ہے دیکھنے کے لئے گھر کے باہر نکلے تھے۔

راستے میں ان کی ملاقات اپنے والد اور دہلی پولیس میں اسٹنٹ سب انسپکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے رویندر شرما سے ملاقات ہوئی‘ جنھوں نے انکت کو حالات کے متعلق آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ”اپنا خیال رکھنا“۔

شرما نے جواب دیا”آپ فکر نہ کریں“۔چہارشنبہ کی رات کو انکت کی نعش چاند باغ کے ایک نالے سے نکالی گئی۔ ان کے والد قریب ہی کھڑے تھے۔

انہوں نے کہاکہ ”میرا بیٹا اسی میں ہوگا“۔جیسے ہی نعش نکالی گئی وہ آگے بڑھے او ران کا خوف حقیقت میں تبدیل ہوگیا۔ ان کے جسم پر بے شمار ضربات تھے۔

ان کے والد سکتہ ہوگئے اورایک لفظ بھی ادا کرنے سے وہ قاصر تھے۔پچھلے چار دنوں میں دہلی کے شمال مشرقی دہلی علاقے میں جاری تشدد کے واقعات میں ہلاک ہونے والے سینکڑوں لوگو ں میں سے ایک انکت بھی ہیں۔

وہیں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے بغیر ہی چہارشنبہ گذ رگیا‘ مگر نصف رات کے بعد پولیس کے فون بجنے لگے اور ایک پولیس افیسر نے بتاا کہ کھجوری خاص علاقے سے تازہ تشدد کی جھڑپوں کے اطلاعات موصول ہورہے ہیں۔

درایں اثناء تشدد کے واقعات کی حقیقت جاننے کی کوشش کی جارہی ہیں کیونکہ ہلاکتوں کی تعداد میں بدستور اضافہ ہے۔

جبکہ اسی دوران دہلی پولیس نے اب تک18ایف ائی آر درج کئے ہیں اور106لوگوں کو گرفتار کیاہے‘ خونی تصویریں پولیس کی ناک کے نیچے جاری تشدد سے نکل کر آرہی ہیں۔

انکت کے گھر پر ماں کا رورو کر برا حال ہے اور گھر کے باہر ہجوم نعرے لگارہے ہیں کہ ”دیش کے غداروں کوگولی مارو سالوں کو“۔

بعدازاں ان کے والد نے کہاکہ ”سب سیاس بنادیا ہے“۔

مذکورہ فیملی منگل کے روز رات 8بجے کے بعد گھر واپس نہیں لوٹنے کی وجہہ سے کافی پریشان تھے اور انہوں نے انکت کو اسپتالوں اور پولیس اسٹیشنوں میں تلاش کرنا شروع کردیاتھا

۔ سدھا نے کہاکہ ”ہم نے اس کے دوستوں کو رابطہ کیا‘ مگر کسی کوکچھ نہیں معلوم تھا۔پھر ہر کوئی کہنے لگے کا اسپتالوں میں جاکر تلاش کریں گے۔

کسی نے کہاکہ چارلوگوں کو گولیاں لگی ہیں لہذا ہم پولیس اسٹیشن جائیں گے“۔

ان کے بھائی انکور نے کہاکہ ”جب ہم کھجوری خاص پولیس اسٹیشن پہنچے تو ہمیں کسی ایک نے کہاکہ گوکال پوری جائیں۔جہاں سے ہمیں جی ٹی بی جانے کا استفسار کیاگیاہے“۔

سدھا نے مزیدکہاکہ ”کوئی بولا 55نمبر میں جاؤ‘ کوئی بولا 50میں جاؤ‘ پچیس میں جاؤ‘ اوپر‘ نیچے کرتے رہے‘ لیکن انکت نہیں ملا“۔انہوں نے کہاکہ گھر والے اے ائی ائی ایم ایس سنٹر پہنچے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ”کسی نے کہاکہ 21سالہ انکت داخل کیاگیاہے۔

ہم نے سونچا کہ کچھ معمولی غلطی ہوگی‘ مگر وہ ہمارا بیٹا نہیں نکلا۔ پھر کچھ لوگوں نے مردہ خانہ جانے کا مشورہ دیا۔

بڑی مشکل سے ہم وہاں گئے مگر ہمیں دیکھائی گئی نعشوں میں وہ نہیں تھا۔ اب رات کے 2:30بج گئے تھے‘ ہم پولیس اسٹیشن چھوڑ کر گھر واپس لوٹ گئے“