دہلی جل اٹھنے کے دوران مسلمانوں کیلئے گردواروں کے دروازے کھول دیئے گئے

,

   

نئی دہلی ۔ 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی تشدد کے دوران سکھ بھائیوں نے مسلم خاندانوں کو پناہ دینے کیلئے گردواروں کے دروازے کھول دیئے۔ فرقہ وارانہ فسادات میں 27 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ کئی مسلم خاندان فسادیوں سے جان بچاتے ہوئے محفوظ مقامات کو منتقل ہورہے ہیں۔ ایسے میں سکھ برادری کے ارکان نے اپنے پڑوسی مسلم بھائیوں کی خیریت معلوم کرتے ہوئے ان کیلئے قیام کا بندوبست کیا اور ان کی حفاظت کا بھی ذمہ لیا۔ ناول نگار نلنجنا نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں معلوم ہوا کہ ایک گردوارہ میں فساد سے متاثرہ مسلمانوں کو پناہ دی گئی ہے۔ یہ ایک اچھی سماجی مثال ہے۔ فسادیوں نے مساجد کو بھی نشانہ بنایا۔ مقامی ہندو مسلم نوجوانوں نے مل کر جلی ہوئی قرآن مجید کے اوراق کو اکھٹا کرکے انہیں محفوظ کردیا۔