دہلی سے نوائیڈا او رغازی آباد کے لئے یو پی ایس آرٹی سی 10,000وصول کررہی ہے۔ ویڈیو

,

   

نئی دہلی۔ مذکورہ اترپردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (یو پی ایس آر ٹی سی) کی جانب سے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے نوائی،ا اور غازی آباد تک”غیرمعمولی“ رقم پر ان لوگوں کو لے جانے کا انتظام کیاہے جو وندے بھارت مشن کے ذریعہ بیرونی ممالک سے وطن واپس لوٹے ہیں

YouTube video

مذکورہ کیپس پہلے250کیلومیٹر کے لئے ایک سیڈن میں 10,000روپئے جبکہ ایس یو وی میں 12000کرایہ مقرر کیاہے۔ زائد ایک کیلومیٹر کے لئے اس کے بعد سیڈن میں 40روپئے اور ایس یو وی کے لئے50روپئے کرایہ وصول کیاجائے گا۔

مذکورہ ٹیکسیوں میں ڈرائیور کے ساتھ صرف دولوگ سفر کرسکیں گے۔ درایں اثناء ایک ائیر کنڈیشن بس 100کیلومیٹر کے لئے 1320اور غیر اے سی بس 1000روپئے کا کرایہ ہر مسافر سے وصول کرے گی۔

تاہم وہی لوگ اس خدمات کا استفادہ اٹھاسکیں گے جس کو دہلی حکومت نے منظوری دی ہے اور جنھیں کویڈ19کے اثرات نمودار نہیں ہوئے ہیں۔

یوپی ایس آر ٹی سی کے ریجنل منیجر انوراگ یادو کے حوالے سے ٹائمز آف انڈیا نے خبر دی ہے”یوپی بہار سے تعلق رکھنے والے مہاجر ورکرس کے لئے ہم نے سفر کی سہولت فراہم کی ہے۔

وہ مفت ہے مگر ہم نے انہیں ائیر پورٹ سے بھی خدمات بحال کرنے کی ہدایت دی ہے جس کے لئے ہم نے کرایوں کی فہرست جاری کی ہے۔ ضلع انتظامیہ کی منظوری کے بعد ہم اس کی شروعات کریں گے“۔