دہلی شراب اسکام ‘ ’ کوارٹر شریف ‘ آخر کون ہے ؟

   


بی جے پی سے ناموں کا افشاء ‘ تحقیقاتی ایجنسیوں کا کسی توثیق سے گریز

حیدرآباد۔20۔نومبر(سیاست نیوز) کو ن ہے ’کوارٹر شریف‘! سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائر کٹوریٹ کی جانب سے شہر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص اور اس کے قریبی افراد پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور کہا جا رہاہے کہ شراب اسکام معاملہ میں اس شخص کو ’کوارٹرشریف‘ کے نام سے جانا جاتا ہے لیکن اس کا مرکزی ایجنسیوں کی جانب سے انکشاف کئے جانے سے قبل بی جے پی قائدین کی جانب سے ناموں کو منظرعام پر لانے کے بعد کہا جا رہاہے کہ مرکزی ایجنسیاں فوری کسی کے نام کی تصدیق کیلئے آمادہ نہیں ہیں بلکہ محض اس بات پر اکتفاء کیا جا رہا ہے کہ تلنگانہ میں شراب اسکام و دیگر معاملات میں سیاسی قائدین سے قربت رکھنے والے شخص کو سیاسی حلقوں میں ’کوارٹرشریف ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے اور سی بی آئی و انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے اس شخص کے سیاسی و سماجی تعلقات کے علاوہ تجاری تعلقات کے متعلق تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ ’کوارٹرشریف‘ کے نام سے شراب اسکام سے جڑے لوگوں میں اس شخص کو پہچانا جاتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق کوارٹر شریف کے سیاسی قائدین ‘ تاجرین اور مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی بااثر شخصیات سے گہرے روابط ہیںاور ایجنسیوں کا یہ ادعا ہے کہ شراب اسکام کے متعلق سرگرمیوں سے قریبی بااعتماد رفقاء واقف ہونے کا امکان ہے ۔ کہا جار ہاہے کہ مبینہ ملزم کے رفقاء اور بااثر ساتھیوں پربھی سی بی آئی نظر رکھے ہوئے ہے اور جلد ان تمام کو جو شراب اسکام میں ملوث ہیں ای ڈی کے ذریعہ نوٹس جاری کی جائے گی۔م