دہلی شراب بد عنوانی کیس: نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے سی بی آئی سے مانگی مہلت

   

نئی دہلی: دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے دہلی کے بجٹ کو حتمی شکل دینے میں مصروفیت کی وجہ سے سی بی آئی سے کچھ دن کا وقت مانگا ہے، تاکہ بجٹ کو وقت پر حتمی شکل دی جاسکے۔ بتادیں کہ سی بی آئی نے آج نائب وزیر اعلی کو شراب پالیسی کے معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے بلایا ہے۔ نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم ایم سی ڈی میئر پر جمعہ کو آیا اور ہفتہ کو مجھے سی بی آئی کا سمن ملا۔ بی جے پی سپریم کورٹ میں شکست کا بدلہ دہلی کے عوام سے لینا چاہتی ہے۔ بجٹ میں تاخیر سے عوام کو نقصان ہوگا۔ اگر بی جے پی بدلہ لینا چاہتی ہے تو مجھ سے لے۔ بجٹ کا عمل روک کر عوام سے انتقام لینا غلط ہے۔