دہلی فساد : ملزم خالد سیفی کی ذاکر نائک سے ملاقات !

   

دہلی : دہلی پولیس کے اسپیشل انوسٹی گیشن سیل نے اپنی تحقیق میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ دہلی فسادات کے ملزم خالد سیفی نے فنڈس کے حصول کیلئے ذاکر نائیک سے ملاقات کی ہے ۔ ایسی بھی رپورٹس ہیں کہ دہلی فساد کے ملزم سیفی اور ذاکر نائیک کے درمیان فنڈس کے تبادلہ کیلئے ملاقات ہوئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ سنگاپور کے ایک این آر آئی کی جانب سے سیفی کے این جی او کو فنڈس منتقل کئے گئے ۔