نئی دہلی، 8 نومبر (یو این آئی) دہلی کے روہنی علاقے میں رٹھالہ میٹرو اسٹیشن کے قریب جھگی بستی میں آتشزدگی سے ایک شخص کی موت ہوگئی اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ دہلی فائر سروس کے مطابق آگ لگ بھگ 500 جھونپڑیوں تک پھیل گئی۔ آگ میں منا نامی شخص کی موت ہو گئی جبکہ راجیش نامی دوسرا شخص جھلس کر زخمی ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ اس حادثے میں کم از کم 400 جھونپڑیاں جل گئیں۔ رات 10:56 بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی ۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے اضافی فائر انجن اسٹینڈ بائی پر رکھے گئے ۔
