نئی دہلی ، 3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس نے کیٹگری A کی انٹلیجنس اطلاعات پر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے کیونکہ دہشت گردانہ واقعات پیش آنے کا انتباہ دیا گیا ہے۔ بتایا گیا کہ 3 تا 4 دہشت گرد دہلی میں موجود ہیں جو اس فسٹیول سیزن کے دوران حملے کرسکتے ہیں۔ پولیس نے کئی مقامات پر دھاوے کرتے ہوئے چند مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ اس دوران قومی دارالحکومت میں پٹرولنگ اور گاڑیوں کی چیکنگ میں اضافہ کردیا گیا ہے۔