دہلی میں سکیورٹی گارڈ پر کرونا پھیلانے کی جھوٹی جانکاری۔ ویڈیو

,

   

کرونا وائرس کے متعلق جو جھوٹ اورفرضی خبریں میڈیا کے کچھ اداروں نے چلائے ہیں اس کا اثر چاروں طرف دیکھائی دے رہا ہے اور ان بے بنیاد خبروں کا فائدہ دہلی کی پاش سوسائٹی میں رہنے والے لوگ اٹھارہے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ دہلی میں پیش آیاہے۔این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق ساوتھ دہلی کے جس پاش علاقے میں ایک سکیورٹی گارڈ پر ایک ہی فیملی کے تین لوگوں کو کرونا وائرس کی وباء سے متاثرکرنے کا الزام لگایاجارہا ہے اس کو جانچ میں کرونا وائرس منفی پایاگیاہے۔

حالانکہ پولیس کی جانب سے اس بات پر کوئی وضاحت اب تک پیش نہیں کی گئی ہے مگر آر ایم ایل اسپتا ل سے حاصل رپورٹ کے مطابق مذکورہ گارڈ کی جانچ منفی پائی گئی ہے جس پر نظام الدین مرکز کے قریب نماز اور لنچ کے لئے جاتا تھا اس کو تبلیغی قراردیتے ہوئے پاش سوسائٹی کے لوگوں نے کرونا وائرس پھیلانے کا مورد الزام ٹہرایاجارہا ہے۔

یہ ویڈیو ضرور دیکھیں جس میں اس ساری جھوٹی جانکاری کی پول کھولی گئی ہے۔