نئی دہلی: دہلی میں جمعرات کی صبح مانسون سے پہلے بارش شروع ہونے سے گرمی کی لہر کا سامنا کرنے والے لوگوں کو کچھ راحت ملی ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ جمعرات کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت معمول سے چار ڈگری کم 23.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ نمی کا تناسب صبح 8.30 بجے 56 فیصد ریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہلکی بارش کے سبب قومی دارالحکومت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے ۔ اس دوران مغربی ہواؤں کے دباؤ کی وجہ سے پورے ہفتے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سے نیچے رہنے کا امکان ہے ۔