دہلی میں پانی کا معیار نافذ کرنے پر رضامندی

   

نئی دہلی3اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) فوڈ سپلائی اور امور صارفین کے وزیر رام ولاس پاسوان نے آج کہاکہ قومی دارالحکومت دہلی میں صاف پینے کے پانی کا معیار لازمی طورپر نافذ کرنے پر رضامندی ہوگئی ہے اور ریاستوں سے بھی ایسا ہی کرنے کی درخواست کی جائے گی۔مسٹر پاسوان نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ صارفین امور محکمہ، دہلی کے پینے کے پانی سپلائی محکمہ، جل بورڈ، انڈین اسٹینڈرڈس بیورو (بی آئی ایس)، فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈس اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے ) اور میونسپل کارپوریشنوں کی یہاں ہوئی میٹنگ میں پینے کے پانی کے معیار کو لازمی طورپر نافذ کئے جانے پر رضامندی ہوئی۔